اسلام آباد(لیاقت قریشی) فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی کی جانب سے گھروں کو گرانے کی کوششوں کےخلاف جمعہ کےروز موریاں محلہ ملک آباد کے سینکڑوں مکین سڑک پر نکل آئے، شدید احتجاج کیا گیا۔
۔ تفصیلات کے مطابق کچھ دن قبل فیڈرل گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی کی جانب سے موریاں ملک آباد کے رہائشیوں کے ملکتیی گھروں کو گرانے کی مذموم کوشش کی گئی جسے عوام نے ناکام بنا دیا تھا ۔
ملک آباد ایک ہزار گھروں پر مشتمل ہے اور ان کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اپنے گھروں کی رجسٹری اور انتقال سمیت تمام کاغذات موجود ہیں اس کے باوجود گھروں کو زبردستی گرا کر طاقتورں کے لیے سوسائٹی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مظاہرین نے وزیراعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام ہمارے بچوں کے سر سے چھت چھیننے کے اس ظالمانہ اقدام کو فوری رکوائیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں







