خیبر پختونخوا کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے عبوری حکومت کے دوران کی گئی بھرتیوں کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایسے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز، ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ حکام کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ محکمہ کی جانب سے جاری خط میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری جامعات اور ڈگری ایوارڈنگ ادارے قانونی تقاضوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ خط کے مطابق یہ معاملہ پہلے ہی وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں زیر غور آ چکا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اس فیصلے سے قبل محکمہ اسٹیبلشمنٹ اور محکمہ قانون سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ مراسلے میں جامعات اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 10 روز کے اندر اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ محکمہ اعلیٰ تعلیم کو جمع کرائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






