وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سےوفاقی کابینہ کااجلاس طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اس اجلاس میں قومی نوعیت کے اہم فیصلے متوقع ہیں، جبکہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے بھیجی گئی سمریاں بھی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔ وفاقی کابینہ کا یہ اجلاس کل صبح 10 بجے منعقد ہوگا جس کے لیے کابینہ ڈویژن نے تمام اراکین کو باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close