اسلام آباد: نئے سال کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم سفارتی تبادلے ہوئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ یکم جنوری کو دونوں ممالک نے قیدیوں اور جوہری سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ پاکستان نے 257 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارتی نمائندے کو فراہم کی، جبکہ بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستان کی فہرست نئی دہلی میں ہائی کمیشن کے ذریعے منتقل کی۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان اور بھارت ہر سال یکم جنوری کو اپنے اپنے جوہری تنصیبات اور سہولتوں کی فہرستیں ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ 31 دسمبر 1988 کو طے پایا تھا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق، اس اقدام سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد سازی میں مدد ملتی ہے اور ممکنہ تنازعات کی روک تھام ہوتی ہے۔ مزید برآں، طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان یمن میں امن قائم کرنے کی علاقائی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی برقرار رکھتا ہے۔ پاکستان اسرائیل کے صومالی لینڈ کو الگ ملک تسلیم کرنے کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتا ہے اور صومالیہ کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






