کراچی میں نئے سال کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج اور کل شہر بھر میں اس حکم کا اطلاق ہوگا۔ دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، پٹاخوں کے استعمال اور موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ تاہم پٹاخے صرف مجاز اتھارٹی کی اجازت سے مقررہ مقامات پر جلانے کی اجازت ہوگی۔ ڈبل سواری کی پابندی سے خواتین، بچے، بزرگ شہری، صحافی اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار مستثنیٰ ہوں گے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق جشنِ نو کے دوران موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر آنے والے افراد کے رش کے باعث ٹریفک جام کا خدشہ ہے، اسی تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کا اقدام ڈی آئی جی ساؤتھ زون کی درخواست پر کیا گیا ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






