بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے 2026 سے نئی شرط

اسلام آباد: بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کے لیے نئے سال میں اہم شرط نافذ کی جا رہی ہے۔

ہر سال پاکستان سے ہزاروں تعلیم یافتہ اور ہنرمند افراد بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہوتے ہیں، اور اب ان کے لیے ایک ضروری شرط عائد کر دی گئی ہے۔ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد کے جاری اعلامیے کے مطابق یکم جنوری 2026 سے یورپی ممالک کے لیے، اور یکم فروری 2026 سے خلیجی ممالک (سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، بحرین اور کویت) کے لیے لازمی سافٹ اسکلز سرٹیفیکیشن نافذ ہو جائے گا۔

اس کے تحت، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کے ذریعے جانے والے تمام افراد اور وہ پاکستانی جو براہِ راست ان ممالک میں ملازمت حاصل کرتے ہیں، ان کے لیے پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس میں رجسٹریشن سے پہلے یہ سرٹیفیکیشن مکمل کرنا ضروری ہوگا۔ سافٹ اسکلز سرٹیفیکیشن حاصل کرنے کے لیے صرف او آئی سی کا PakSoftSkills یا دیگر مجاز پلیٹ فارمز استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close