پاکستانی حیران ، مٹن ،بیف اور چکن کی ہوشربا قیمتیں

شہر میں گوشت کی سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فراہمی ایک خواب بن کر رہ گئی ہے اور دکانوں پر گوشت مقررہ نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے مقرر ہے لیکن بازار میں یہ 2700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح معیاری بیف کی قیمت 1400 سے 1600 روپے فی کلو کے درمیان مقرر کی گئی ہے لیکن صارفین کو اس قیمت پر گوشت دستیاب نہیں۔

برائلر گوشت کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں ہے، جہاں سرکاری قیمت 584 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم برائلر فیڈ پر ٹیکس میں اضافے کے باعث اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ قیمتوں کے اس بے تحاشہ اضافے نے صارفین کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے اور غریب عوام کے لیے گوشت خریدنا مشکل ترین ہوتا جا رہا ہے۔

تجارت اور معیشت کے حوالے سے دیگر خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close