فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی کا عوام دشمن اقدام،اسلام آباد موریاں میں 1000کے قریب گھروں کو گرانے کی کوشش

اسلام آباد(لیاقت قریشی ) کیاعوام کے گھر گرا کر امیروں کے محل بنائیں جائیں گے؟ فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی کا عوام دشمن اقدام، موریاں محلہ ملک آباد میں ایک ہزار کے قریب گھر گرانے کی کوششیں ، دوگھروں کو مسمار بھی کر دیا،

متاثرہ عوام کا شدید احتجاج،سینیٹر مشتاق کا متاثرہ علاقے کا دورہ ، عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی اور ڈی ایچ اے کی طرف سے اسلام آباد کے علاقے کری روڈ کے محلہ ملک آباد کے رہائشیوں کو بےگھر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔ ملک آباد میں جہاں ایک ہزار کے قریب گھر ہیں اور تمام افراد زمین کے مالکانہ حقوق رکھتے ہیں۔ اس کے باوجود گزشتہ روز فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی کی جانب سے غیرقانونی طور پر گھروں کو مسمار کرنے اور زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ دو گھروں کی دیواریں گرائی گئیں۔ جس پر عوام نےشدید احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ اس تمام کارروائی میں فیڈرل ایمپلائز گورنمنٹ ہاوسنگ اتھارٹی کو ڈی ایچ اے کی مکمل سپورٹ رہی ہے ۔ متثارین نے وزیراعظم ، آرمی چیف اور چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ناخوشگوار واقعےکی اطلاع ملنے پر سینیٹر مشتاق نے محلہ ملک آباد کا دورہ کیا ور رہائیشوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مملکت خداداد پاکستان نے کوئی فلسطین نہیں کہ جہاں زبردستی قبضہ کرلیا جائے گا۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close