سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمتوں میں تیز کمی کا رجحان جاری ہے جس سے سرمایہ کاروں اور صرافہ مارکیٹ کے خریداروں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 107 ڈالر فی اونس سستا ہو کر 4,371 ڈالر تک گر گیا ہے۔ عالمی منڈی کے اثرات کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا ایک ہی دن میں 10,700 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 59 ہزار 462 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9,174 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 93 ہزار 914 روپے تک گر گئی ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا جس کے مطابق ایک تولہ چاندی 145 روپے سستی ہونے کے بعد 7,930 روپے پر آگئی ہے۔ تجزیہ کاروں کا اس صورتحال کے حوالے سے کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں گراوٹ اور ملکی سطح پر طلب میں کمی کے باعث سونا اور چاندی کی قیمتیں اب مستحکم ہونے کا رجحان دکھا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close