لاہور کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث شہر کا فلائٹ آپریشن گزشتہ 8 گھنٹوں سے مکمل طور پر بند ہے، جس کے نتیجے میں چار پروازوں کو اسلام آباد اتارنا پڑا۔
دھند کی شدت کے باعث لاہور سے دبئی، ابوظہبی، جدہ اور کراچی جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جبکہ اندرون و بیرون ملک پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو گیا ہے۔ فضائی آپریشن کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہے۔ موٹر وے ایم ٹو بلکسر سے کوٹ مومن تک لاہور کی جانب بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹر وے ایم تھری فیض پور سے رجانہ تک دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






