سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشتگرد واصلِ جہنم

اکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق خار میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران پانچ خوارج ہلاک کردیے گئے۔  ہلاک ہونے والے خارجیوں کے قبضے سے ہتھیار اور ایمونیشن برآمد ہوئی، مارے جانے والے خارجی دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کئی کارروائیوں اور شہری ہلاکتوں میں ملوث تھے۔ میجر عدیل زمان نے آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے مادر وطن کے لیے جان کی عظیم قربانی دی، 36 سالہ شہید میجر عدیل زمان کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔  سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close