27ویں ترمیم کی حمایت،اہم شخصیت نے احتجاجاً استعفی دیدیا

پیپلز پارٹی کی 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت پر پیپلز لائرز فورم کے سیکرٹری جنرل اسد نواز ایڈووکیٹ نے احتجاجاً پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اسد نواز ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ پی ایل ایف اور پیپلز پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کا قتل ہے، اور صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کر کے بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے نظریات کی خلاف ورزی کی ہے۔

اسد نواز ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کی آئین اور جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں کو ان کے شوہر اور بیٹے نے کچل دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو، آصف زرداری اور دیگر مجاز حکام کو ارسال کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close