پاسپورٹ بنوانے والوں کو گھر بیٹھے بڑی سہولت مل گئی

پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو ایک بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، جس کے تحت آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے لیے فنگر پرنٹس ویریفکیشن کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔

درخواست گزاروں کو فنگر پرنٹس ویریفکیشن میں پیش آنے والی مشکلات کے پیشِ نظر نادرا کے تعاون سے اب پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا جدید اور موثر نظام شروع کیا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست دینے والے شہریوں کو اب گھر بیٹھے ہی فنگر پرنٹس کی تصدیق کروانے کی سہولت میسر ہوگی۔

اس طریقہ کار کے تحت فنگر پرنٹس کی تصدیق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے نادرا کے ڈیٹا سے کی جائے گی جس کے بعد شہریوں کو فنگر پرنٹس ویریفکیشن کے لیے پاسپورٹ دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس جدید نظام کی بدولت آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کی پراسیسنگ میں شفافیت اور تیزی آنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے وقت کی بچت ہوگی اور اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close