پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گرد مارے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ عناصر علاقے میں دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں میں براہ راست شریک تھے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز علاقے میں موجود دیگر ممکنہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






