جاپان میں شدید ٹریفک حادثہ، 56 گاڑیاں ٹکرائیں، ایک ہلاک
جاپان میں ایک شدید ٹریفک حادثے میں 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور 26 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، برف باری اور سڑک پر پھسلن کی وجہ سے دو ٹرکوں کی ٹکر کے بعد دیگر گاڑیاں بھی ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔
حادثے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق برف باری اور موسمی حالات کی وجہ سے امدادی کارروائیاں مشکل ہو گئی ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والی 77 سالہ خاتون ٹوکیو کی رہائشی تھیں۔
حادثے کی جگہ پر واقع شاہراہ کو عوامی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






