لائیو پروگرام کے دوران مداخلت، احسن اقبال نے وضاحت پیش کردی

**وفاقی وزیر احسن اقبال نے لائیو انٹرویو میں خلل کی وضاحت کردی**

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام کے دوران اچانک ان کے انٹرویو میں خلل پڑنے کے واقعے کی وضاحت کردی ہے۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ وزیر کا موبائل اچانک بند ہوگیا تھا، جس پر صارفین نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔ صحافی اجمل جامی کے ٹوئٹ کے جواب میں احسن اقبال نے وضاحت کی کہ “ایک شخص کی بحث کے باعث اس وقت ایک مختصر سی رکاوٹ آگئی تھی جب میں لائیو شو میں گفتگو کر رہا تھا اور وہ شخص اس سے لاعلم تھا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ “کچھ ہی دیر بعد میں نے شو کو دوبارہ جوائن کر لیا تھا، مجھے امید ہے کہ اس معاملے پر غیرضروری سیاست نہیں کی جائے گی۔”

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے احسن اقبال سے بات کی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ “کوئی بچہ غیر متوقع طور پر کمرے میں داخل ہوگیا تھا، سب کچھ ٹھیک ہے اور انہوں نے دوبارہ شو بھی جوائن کیا۔”

دونوں وزراء کے بیانات کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ یہ ایک معمولی خلل تھا جسے بعد میں فوری طور پر دور کر لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close