ٹویوٹا موٹرز کو شدید دھچکا

ٹویوٹا موٹرز نے نومبر میں عالمی پیداوار اور فروخت میں کمی ریکارڈ کی

رواں سال نومبر کے دوران ٹویوٹا موٹرز کی عالمی پیداوار میں 5.5 فیصد اور فروخت میں 2.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ٹویوٹا موٹر کارپوریشن کے مطابق، نومبر میں عالمی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 5.5 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، جو گزشتہ چھ ماہ میں پہلی کمی ہے۔ پیداوار کی تعداد کم ہو کر 8 لاکھ 21 ہزار 723 یونٹس رہ گئی۔

دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی کے مطابق بیرون ملک پیداوار 3.4 فیصد کمی کے ساتھ 5 لاکھ 63 ہزار 546 گاڑیوں تک محدود رہی، جبکہ جاپان میں اندرون ملک پیداوار میں 9.7 فیصد کمی دیکھی گئی، جو 2 لاکھ 58 ہزار 177 یونٹس رہی۔

ٹویوٹا موٹرز نے بتایا کہ عالمی سطح پر فروخت میں بھی 2.2 فیصد کمی واقع ہوئی، جو گزشتہ 11 ماہ میں پہلی کمی ہے۔ کمپنی نے نومبر میں 9 لاکھ 11 ہزار گاڑیاں فروخت کیں۔

اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک فروخت 2.6 فیصد کمی کے ساتھ 7 لاکھ 69 ہزار 789 گاڑیوں تک رہی، جبکہ جاپان میں فروخت میں معمولی 0.2 فیصد کمی کے بعد یہ تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 222 یونٹس رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close