بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں کچھ دیر کے لیے تشویش پھیل گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے تقریباً 38 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






