وضاحتی نوٹیفکیشن منسوخ ،26دسمبر کو چھٹی کا نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 26 دسمبر بروز جمعہ کے لیے مقامی تعطیل کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام وفاقی دفاتر بند رہیں گے، تاہم پہلے جاری شدہ نوٹیفکیشن منسوخ کر کے یہ نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

سرکاری ہدایات کے مطابق اسپتال، بینک، ضروری خدمات کے دفاتر، ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے دفاتر کھلے رہیں گے، جبکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، آئیسکو اور سوئی ناردن گیس کے دفاتر بھی اپنی معمول کی خدمات جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close