کراچی: شہر کے کورنگی صنعتی ایریا میں نیشنل آئل ریفائنری کی لائن سے تیل چوری کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس واردات میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 17 فٹ گہری اور 140 میٹر لمبی سرنگ کھود کر تیل چوری کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ملزمان سے تیل چوری کے لیے استعمال ہونے والے کلپ، پائپ اور سرنگ بنانے کے اوزار بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






