پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں استعمال ہونے والی تمام موبائل سمز کا صارف کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال قانون کے خلاف تصور کیا جائے گا۔
پی ٹی اے کے مطابق اگر کسی سم کا غلط یا غیر قانونی استعمال ہوا تو اس کی مکمل ذمہ داری اسی شخص پر عائد ہوگی جس کے نام پر سم رجسٹرڈ ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین اپنی تمام ٹیلی کام سمز اور کنکشنز کے درست استعمال کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کالز، پیغامات اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال کے دوران مقررہ ضوابط کی پابندی نہایت ضروری ہے۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ صارف کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






