طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے عالمی شہرت یافتہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق یہ اسکالرشپس گریجویٹ، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر دستیاب ہوں گی۔ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے امیدوار کا سندھ کا ڈومیسائل اور قومی شناختی کارڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ امیدوار کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے تعلیمی معیار پر پورا اترنے کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان پر مکمل عبور بھی حاصل ہونا چاہیے۔

اسکالرشپ کے لیے اہل امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد انٹرویو لیا جائے گا، جس کے بعد حتمی انتخاب کیا جائے گا۔ یہ اسکالرشپ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کے حالیہ دورۂ آکسفورڈ کے تناظر میں متعارف کرائی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close