سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر آج بلوچستان بھر میں ٹرین سروس مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس، کراچی کے لیے بولان میل اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس آج نہیں چلیں گی۔ اس کے علاوہ چمن ٹرین کی سروس بھی آج کے لیے معطل رہے گی۔ ریلوے حکام نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ سفر سے قبل تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






