قومی ائیر لائن پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی خریداری کے دوران حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا اور اس کی قومی شناخت برقرار رکھی جائے گی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی سرمایہ کاری یا شراکت داری کے باوجود پی آئی اے اسی نام سے جانے جائے گی اور اس کا معروف لوگو اور برانڈ بھی برقرار رکھا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد قومی ائیر لائن کی تاریخی اور علامتی حیثیت کو محفوظ رکھنا اور عوامی وابستگی قائم رکھنا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نئے سرمایہ کار کو انتظامی اور مالی اصلاحات کی اجازت ہوگی، تاہم قومی تشخص، برانڈ اور شناخت کے معاملات سرکاری پالیسی کے مطابق برقرار رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






