سرگودھا میں خوفناک ٹریفک حادثہ: مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی، ایک ہی خاندان کی بچی اور دو خواتین سمیت 4 جاں بحق
سرگودھا میں گرین ہاؤس جھال چکیاں کے قریب تیز رفتار مسافر وین بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ حد سے زیادہ رفتار کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک کمسن بچی شامل ہیں، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔ حادثے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






