مہنگائی کے مارے عوام کیلئے بری خبر ، گھی اور آئل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا

اوپن مارکیٹ میں مہنگائی جاری، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

شہر کی اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق معروف کمپنی کے درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فی کلو 6 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 590 روپے فی کلو پر فروخت ہو رہے ہیں۔ 5 کلوگرام کے پیک کی قیمت 2,960 روپے ہو گئی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close