سیمنٹ کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی

ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 18 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی اور جنوبی دونوں شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 18 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1402 روپے رہی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.9 فیصد زیادہ ہے، جبکہ اس سے قبل شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1389 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 18 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1446 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.06 فیصد زیادہ ہے، جبکہ پیوستہ ہفتے میں جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1445 روپے تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1367 روپے، راولپنڈی میں 1361 روپے، گوجرانوالہ میں 1450 روپے، سیالکوٹ میں 1420 روپے، لاہور میں 1488 روپے، فیصل آباد میں 1390 روپے، سرگودھا میں 1397 روپے، ملتان میں 1451 روپے، بہاولپور میں 1440 روپے، پشاور میں 1353 روپے اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1378 روپے، حیدرآباد میں 1428 روپے، سکھر میں 1530 روپے، لاڑکانہ میں 1407 روپے، کوئٹہ میں 1490 روپے اور خضدار میں 1443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close