پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما بسم اللہ خان کاکڑ انتقال کر گئے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بسم اللہ خان کاکڑ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہے۔
بسم اللہ خان کاکڑ قلعہ عبداللہ سے صوبائی اسمبلی کے رکن بھی رہ چکے تھے اور بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال بنانے میں ان کا مرکزی کردار تھا۔ ان کے انتقال پر سیاسی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






