انٹرنیشنل کرمنل پولیس آرگنائزیشن (Interpol) نے ذلفی بخاری کے خلاف جاری تفتیش ختم کرتے ہوئے ریڈ نوٹس منسوخ کر دیا ہے۔
انٹرپول کی جانب سے ذلفی بخاری کے وکلا کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا، جس میں تفتیش کے خاتمے اور ریڈ نوٹس واپس لینے کی تصدیق کی گئی ہے۔ خط کے مطابق یہ فیصلہ ذلفی بخاری کے وکلا کی درخواست اور پاکستانی حکومت کی فراہم کردہ معلومات کے تفصیلی جائزے کے بعد کیا گیا۔ انٹرپول کا کہنا ہے کہ دستیاب شواہد اور ریکارڈ کی روشنی میں کیس کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت نہیں سمجھی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






