وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بھارتی مصنف اور شاعر جاوید اختر پر طنز کیا ہے۔ ان کی پوسٹ میں بھارت میں ایک مباحثے کی ویڈیو شامل ہے جس میں ایک مسلمان عالم دین کو دکھایا گیا ہے۔
خواجہ آصف نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ہندوتوا کے زیر اقتدار بھارت میں ایسے لبرلز جو اپنی موجودگی کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہیں کرائے پر رہائش دینے کے لیے بھی لوگ تیار نہیں ہیں۔
یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں بھارتی سماجی و مذہبی صورت حال پر خواجہ آصف نے اپنے تبصرے کے ذریعے تنقید کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






