پاکستان میں سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کی پالیسی تبدیل کر دی گئی ہے۔ وزارت توانائی نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔
نیٹ میٹرنگ کی جگہ اب نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ صارفین کے سولر معاہدے کی مدت پانچ سال کر دی گئی ہے، جب کہ صارفین کو فی یونٹ تبادلہ کی بنیاد پر بجلی ملے گی۔
نیٹ بلنگ کی نئی قیمت تقریباً 12 روپے فی یونٹ ہوگی۔ اس کے علاوہ 25 کلو واٹ سے کم لوڈ والے صارفین کے لیے بھی نیپرا سے لائسنس لینا لازمی ہو گا، جب کہ پہلے انہیں اس سے استثنیٰ حاصل تھا۔
وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ کی مشاورت کے بعد یہ پالیسی مکمل کی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے بغیر نظام آگے نہیں چل سکتا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






