پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق سائبر مجرم سوشل انجینئرنگ کے ذریعے صارفین کا اعتماد حاصل کرتے ہیں اور ان کی ذاتی معلومات چرا کر مالی فراڈ کرتے ہیں۔ ان میں خود کو کوریئر سروس یا پولیس اہلکار ظاہر کر کے او ٹی پی حاصل کرنا شامل ہے۔
اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کبھی بھی کسی کو اپنا او ٹی پی، بینکی تفصیلات یا دیگر حساس معلومات شیئر نہ کریں۔ مشکوک کالز یا پیغامات کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں اور اپنے اکاؤنٹس کی سیکیورٹی مضبوط بنائیں۔
یہ ہدایات اس وقت جاری کی گئی ہیں جب ملک بھر میں سائبر جرائم کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






