لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کوٹ لکھپت جیل میں ایک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق، وہ اپنے شوہر سے ملاقات کے لیے جیل آئی تھیں کہ اسی دوران پاؤں پھسلنے سے گر پڑیں اور چوٹ آ گئی۔ واقعے کے فوراً بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ جیل کے احاطے میں پیش آیا، جہاں گرنے کے باعث انہیں زخم آئے۔ ان کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ ادھر ایک روز قبل لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو مختلف مقدمات میں دس، دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔
عدالت نے کلب چوک جی او آر پر حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کا حکم دیا۔ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ اس کیس میں مجموعی طور پر 25 ملزمان کا ٹرائل ہوا، جن میں سے 13 کو بری جبکہ 8 کو سزا سنائی گئی، جبکہ 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






