لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی دوسری شادی کی تاریخ سامنے آ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ ان کی ہونے والی اہلیہ شانزے شیخ، روحیل اصغر کی پوتی ہیں، جبکہ شادی کی تقریبات آئندہ ماہ جنوری کے وسط میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق شادی کی مرکزی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو ہوں گی، جن میں مہندی اور ولیمہ کی تقاریب جاتی امرا میں منعقد کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی معروف بزنس مین سیف الرحمان کی صاحبزادی عائشہ سے ہوئی تھی۔ دونوں کا نکاح اگست 2021 میں لندن کے لینزبرو ہوٹل میں انجام پایا تھا، جبکہ بعد ازاں شادی کی دیگر تقریبات پاکستان میں ہوئیں۔ تاہم، اکتوبر 2023 میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






