جوئے کی ایپ کے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہونے والے معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے 100 دن کی قید کے دوران پیش آنے والے تجربات شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) پر اپنے دوستوں سے ناروا سلوک اور عدم شفافیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ندیم نانی والا، اقرا کنول کے شوہر اریب اور ان کے دیگر دوستوں کو بھی مدد کے دوران ناخوشگوار سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈکی بھائی نے این سی سی آئی اے کے دفتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہاں مبینہ طور پر تشدد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام تحقیاتی دفاتر میں آڈیو اور ویڈیو کیمرے لازمی نصب کیے جائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






