خودکش دھماکا، بڑا نقصان

دتہ خیل میرانشاہ میں روڈ پر خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا۔ واقعے کے بعد شمالی وزیرستان میں علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل جیکب آباد اور شکارپور کے درمیان ریلوے ٹریک پر بھی دھماکا ہوا تھا، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی تھی۔ ایس ایس پی کے مطابق ہمائیوں کے قریب ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ریلوے ٹریک متاثر ہونے کے بعد ٹرینیں روک دی گئی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی پولیس، انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

لاڑکانہ میں ایک سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں تین گھر تباہ ہوئے ہیں اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close