وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے صارفین پر تین ماہ کے لیے اضافی مالی بوجھ ڈال دیا ہے۔
نیپرا نے کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کے تحت 32 پیسے فی یونٹ اضافی وصولی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافی چارج صارفین سے دسمبر، جنوری اور فروری کے مہینوں میں استعمال ہونے والے بجلی کے یونٹس پر وصول کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ڈسکوز کی جانب سے پیش کردہ درخواست پر کیا گیا ہے۔ ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سلسلے میں باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






