پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مقرم علی نے اعلان کیا ہے کہ فحش مواد دیکھنے کے حوالے سے پاکستان اب دنیا میں پہلے نمبر پر نہیں رہا۔ انہوں نے ایک سیمینار میں بتایا کہ اگرچہ پاکستان فحش مواد سے متعلق آن لائن سرچز میں اب بھی سرفہرست ہے، لیکن اتھارٹی کی کارروائیوں کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پی ٹی اے نے اب تک تقریباً 13 لاکھ فحش اور غیر اخلاقی ویب سائٹس بلاک کی ہیں، جبکہ بچوں کے آن لائن تحفظ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر مقرم علی نے واضح کیا کہ پی ٹی اے صرف حکومتی ہدایات یا عدالتی احکامات پر ہی ویب سائٹس بلاک کرتی ہے، اور کبھی بھی اپنی مرضی سے ایسا اقدام نہیں کرتی۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ موبائل ٹیکس وصول کرنا پی ٹی اے کا نہیں بلکہ ایف بی آر کا کام ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






