’بانی پی ٹی آئی کے معاملے پر وزیر اعظم سے ملاقات طے ہوگئی لیکن !!! فواد چوہدری کا اہم انکشاف

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات طے ہوئی تھی، لیکن عمران خان کے ایک ٹویٹ نے معاملہ خراب کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ سیاسی درجہ حرارت نیچے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانیے کے سامنے حکومتی بیانیہ نہیں کھڑا ہو پا رہا۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کے لیے پہلے ماحول پیدا کیا جائے، اور کوٹ لکھپت جیل میں قید رہنماؤں کو ریلیف دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، عمر چیمہ، یاسمین راشد اور محمود الرشید جیسے لیڈر بات چیت کر سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ تینوں فریقوں (اسٹیبلشمنٹ، عمران خان اور حکومت) کے درمیان بات چیت نہ ہونے سے معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیرونی سرمایہ کار سیاسی استحکام کی صورت میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ عمران خان کی غلطی یہ تھی کہ انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ ختم کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ باجوہ کا مؤقف یہ تھا کہ پی ٹی آئی نامقبول ہے اور اگلی مدت ن لیگ سے ملنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close