اڈیالہ جیل کا قیدی دم توڑ گیا

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران اسماعیل نامی قیدی طبیعت ناسازی کے باعث انتقال کر گیا ہے۔

عمران اسماعیل کو طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران ان کی موث واقع ہوئی۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں مقدمہ درج تھا۔ اسپتال انتظامیہ مزید تفصیلات جاری کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close