وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پینشن اور تنخواہ سے متعلق دو اہم نوٹیفکیشن واپس لے لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے 22 اپریل 2025 اور 19 جون 2025 کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشنز کو واپس لے لیا ہے۔ پہلے نوٹیفکیشن میں 60 سال کی عمر کے بعد دوبارہ سرکاری ملازمت پر پینشن اور تنخواہ دونوں لینے پر پابندی لگائی گئی تھی، جبکہ دوسرے نوٹیفکیشن میں اس پر مشروط اجازت دی گئی تھی۔
ان نوٹیفکیشنز کی واپسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ وزارت خزانہ نے یہ فیصلہ نیا آفس میمورنڈم جاری کرتے ہوئے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو بھجوا دیا ہے۔
اس اقدام سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین جو دوبارہ حکومتی ملازمت کر رہے ہیں، ان کے لیے پینشن اور تنخواہ کے حوالے سے موجودہ صورت حال برقرار رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






