پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے 4,271 ملازمین کے لیے اہم خبر آئی ہے، جنہیں اب آنے والے ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو گیا ہے۔
لیبر کورٹ نمبر 2 نے الحیدر مزدور یونین کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے ڈیلی ویجرز کے ووٹ کے حق کو تسلیم کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پی ایچ اے نے ان ملازمین کی ووٹر لسٹ جمع کرا دی ہے۔
اب کل 7,700 پی ایچ اے ملازمین آنے والے ریفرنڈم میں اپنا ووٹ ڈال سکیں گے۔ ریلوے قوانین کے تحت پی ایچ اے کا کردار ختم ہو چکا ہے، اور اب رجسٹرڈ ٹریڈ یونین کی جانب سے ریفرنڈم کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ ڈیلی ویجرز کے حقوق کے تحفظ میں ایک اہم پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






