تعطیلات کا اعلان ہو گیا

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق سمر زون میں واقع تمام تعلیمی ادارے یکم جنوری سے 15 جنوری تک بند رہیں گے۔ جبکہ ونٹر زون کے تعلیمی اداروں میں شدید سردی کے پیش نظر 22 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے شیڈول کا فیصلہ موسم کی صورتحال اور طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close