مول پاکستان کا یوتھ امپیکٹ اینڈ کمیونٹی ایمپاورمنٹ پروگرام کا آغاز

اسلام آباد: مول پاکستان نے کوہاٹ میں یوتھ امپیکٹ اینڈ کمیونٹی ایمپاورمنٹ پروگرام کا باقاعدہ اور کامیاب آغاز کر دیا ہے۔۔یہ تین ماہ پر محیط پروگرام ہے جس میں مقامی برادریوں سے تعلق رکھنے والے 45 نوجوان شریک ہوں گے

پروگرام پائیدار کمیونٹی ترقی کے لیے مول پاکستان کے عزم میں ایک اور اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس پروگرام کے لئے رواں ماہ کے اوائل میں مول پاکستان اور اسٹیٹ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SDO) کے درمیان ایک مفاہمتی یاداشت پر بھی دستخط کیے گئے تھے معاہدہ کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے ۔یہ پروگرام مستقبل میں اسی نوعیت کے دیگر اقدامات کی بنیاد بھی فراہم کرے گا، جن کے ذریعے مقامی نوجوانوں کو ضروری مہارتیں، اعتماد اور ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔پروگرام کے تحت مول پاکستان سرپرست ادارے کے طور پر معاونت فراہم کر رہا ہے جبکہ ایس ڈی او زمینی سطح پر عملدرآمد کی شراکت دار تنظیم کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد پسماندہ برادریوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو تعلیمی، پیشہ ورانہ اور ڈیجیٹل صلاحیتوں سے آراستہ کر کے بااختیار بنانا ہے۔ شرکا کو مواصلاتی مہارتوں، ڈیجیٹل لٹریسی اور کام کی جگہ کے تقاضوں سے متعلق تربیت دی جائے گی، جبکہ انہیں کاروباری مواقع اور مقامی سطح پر موزوں فنی و پیشہ ورانہ راستوں سے بھی روشناس کرایا جائے گا۔پروگرام کے آغاز پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے مول پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زولٹ آڈم لازلو نے کہا:مول پاکستان میں ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانا پائیدار کمیونٹی ترقی کا بنیادی ستون ہے۔ اس اقدام کے ذریعے ہمارا مقصد اپنے عملی علاقوں کے نوجوانوں کو وہ مہارتیں اور اعتماد فراہم کرنا ہے جن کی مدد سے وہ نہ صرف اپنے لیے بہتر مستقبل تشکیل دے سکیں بلکہ اپنی برادریوں میں بھی مثبت کردار ادا کریں۔علاقائی نائب صدر علی مرتضی عباس نے کہاایک پائیدار اور خوشحال معاشرہ باہمی شراکت داری کے اصول پر قائم ہوتا ہے۔ ایک ذمہ دار ادارے کے طور پر ہم ان کمیونٹیز میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں جہاں ہم کام کرتے ہیں، تاکہ ہماری مشترکہ ترقی سے موجودہ اور آنے والی نسلیں یکساں طور پر مستفید ہو سکیں۔ایس ڈی او کے ایک نمائندے نے کہاپاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا کے نوجوان جدید پیشہ ورانہ ماحول سے ہم آہنگ علم اور مہارتیں حاصل کرنے کے خواہاں ہیں۔ مول پاکستان اور ایس ڈی او کے درمیان یہ اشتراک کمپنی کے عملی علاقوں میں ایک اہم ضرورت کو پورا کر رہا ہے، اور ہم اس پروگرام کے ذریعے بامعنی اور دیرپا اثرات مرتب کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ ایس ڈی او ایک غیر سرکاری، غیر جانبدار اور فلاحی تنظیم ہے جو معاشرے کے محروم، پسماندہ اور سماجی طور پر نظرانداز کیے گئے طبقات کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ خیبر پختونخوا میں اس کی مضبوط موجودگی اور کمیونٹی پر مبنی ترقیاتی منصوبوں کا ایک نمایاں ریکارڈ موجود ہے۔مول پاکستان، ہنگری میں قائم مول گروپ کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے اور 1999 سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ٹی اے ایل اور مارگلہ بلاکس سمیت متعدد اسٹریٹجک بلاکس میں شراکت داری کے ذریعے کمپنی نہ صرف پاکستان کی توانائی سلامتی میں معاون ہے بلکہ اپنی میزبان برادریوں کی سماجی و معاشی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close