وفاقی حکومت بجلی صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرنے جا رہی ہے، جس کے تحت مارکیٹ آپریشن فیس میں 9 روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے یہ اضافی فیس وصول کرنے کے لیے درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کر دی ہے۔ یہ فیس بجلی کے بلز میں شامل کر کے صارفین سے وصول کی جائے گی۔
نیپرا نے اس درخواست پر سماعت 23 دسمبر کے لیے مقرر کی ہے۔ اگر درخواست منظور ہو گئی تو یہ فیس تمام بجلی صارفین کے لیے لازمی ہو جائے گی، جس سے ان پر مالی دباؤ میں اضافہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






