مختلف آمدنیوں پر فائلر اور نان فائلر کیلئے ٹیکس ریٹ مقرر، کتنا کتنا ؟ جانئے

ایف بی آر نے رواں مالی سال کے لیے ٹیکس نظام میں فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان واضح تفریق برقرار رکھی ہے، جس کے تحت نان فائلرز پر مختلف مالی معاملات میں دوگنا تک ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

نان فائلرز پر لاگو ہونے والے اہم ٹیکس میں شامل ہیں:

* بینک سے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس
* سیونگ اکاؤنٹ کے منافع پر 40 فیصد ٹیکس
* بین الاقوامی ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ ادائیگیوں پر 10 فیصد ٹیکس
* پرائز بانڈ جیتنے پر 30 سے 40 فیصد ٹیکس
* بجلی کا بل 25 ہزار روپے سے زیادہ آنے پر 7.5 فیصد ٹیکس

فائلرز کے لیے ان شعبوں میں ٹیکس کی شرحیں کم رکھی گئی ہیں، مثلاً سیونگ اکاؤنٹ منافع پر 20 فیصد اور ڈیویڈنڈ انکم پر 15 فیصد ٹیکس۔

اس کے علاوہ، شادی ہال کے بلز پر فائلرز کو ریفنڈیبل ٹیکس جبکہ نان فائلرز کو نان ریفنڈیبل ٹیکز ادا کرنا ہوگا۔ ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز سے نان فائلرز کی فروخت پر 2 فیصد، جبکہ ریٹیلرز سے 2.5 فیصد ٹیکس وصولی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا، شفافیت لانا اور ریونیو میں اضافہ کرنا ہے، جبکہ ٹیکس فائلنگ کرنے والوں کو مالی سہولیات حاصل رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close