ملک میں سموگ کی ممکنہ صورتحال پر الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے مختلف علاقوں میں اسموگ کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث متعدد شہروں میں ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور شیخوپور میں دھند اور اسموگ میں شدید اضافہ متوقع ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں اور سندھ کے بالائی حصوں میں بھی دھند بڑھنے کا خدشہ ہے۔

20 دسمبر تک رات اور صبح کے اوقات میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہو سکتی ہے، جس سے ٹریفک حادثات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ڈرائیوروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شدید دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو دھند کے اثرات سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، اور پیشگی احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ضروری معلومات کی فراہمی بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close