سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر

وفاقی حکومت نے مسیحی ملازمین اور پنشنرز کے لیے خوشخبری جاری کی ہے۔ ماہ دسمبر کی تنخواہ اور پنشن انہیں کرسمس کے موقع پر 22 دسمبر کو ایڈوانس میں ادا کر دی جائے گی۔

اس سلسلے میں وفاقی وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ 25 دسمبر کو قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر پورے ملک میں عام تعطیل ہوتی ہے، جبکہ مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار کے لیے 25 اور 26 دسمبر کی چھٹی دی جاتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close