پراپرٹی سے وابستہ کاروباروں سے متعلق ایف بی آر کا اہم فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی سے وابستہ کاروباری طبقے کے احتجاج کے بعد ایف بی آر نے اسلام آباد کے لیے جاری کردہ نئے پراپرٹی ویلیوایشن ٹیبل پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے لیے جاری نیا ویلیوایشن نوٹیفکیشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ایس آر او 2392(I)/2025 کو 31 جنوری 2026 تک معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے کہا ہے کہ ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے نئی ویلیوایشن پر اعتراضات درست قرار دیے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق اسلام آباد میں بعض علاقوں کی سرکاری قیمتیں مارکیٹ ریٹس سے زیادہ ہیں۔ نئی ویلیوایشن ٹیبل جاری ہونے تک پرانا ایس آر او لاگو رہے گا، اور 31 جنوری 2026 تک پرانی ویلیوز نافذ رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close