ملک بھر میں سولر صارفین کے لیے ایک اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کا نظام ختم کر کے اس کی جگہ “نیٹ بلنگ” کا فارمولا نافذ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیپرا نے اس سلسلے میں باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔
نیٹ بلنگ کے نئے فارمولے کے تحت سولر صارفین کو درج ذیل شرائط پر بجلی دی جائے گی:
– سسٹم سے امپورٹ کیے گئے بجلی کے یونٹس پر قومی ٹیرف کے مطابق چارجز لاگو ہوں گے۔
– سولر سسٹم سے ایکسپورٹ کیے جانے والے ہر یونٹ کی قیمت 27 روپے مقرر کی گئی ہے۔
– امپورٹ اور ایکسپورٹ یونٹس کی بنیاد پر صارف کا بجلی کا بل تیار کیا جائے گا، اور ایکسپورٹ شدہ یونٹس کی قیمت کو امپورٹ شدہ یونٹس کے بل سے منفی کر دیا جائے گا۔
– اگر آخری بل مثبت (یعنی امپورٹ زیادہ) آتا ہے تو صارف کو اس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔
اس وقت نیٹ میٹرنگ کے ذریعے صارفین کو اربوں روپے کی مالی رعایت دی جا رہی ہے۔ نئی پالیسی صرف نئے معاہدہ کرنے والے صارفین پر لاگو ہوگی، جبکہ موجودہ 7 سالہ معاہدوں کی میعاد پوری ہونے پر وہ بھی اس نئے نظام پر منتقل ہو جائیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






